کھیل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کیویز سیکیورٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

نیوزی لینڈ کا وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اور ٹیم ہوٹل سمیت اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیویز بورڈ کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا وفد پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لےگا، دوسرے مرحلے میں کیوی وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا اور ٹیم ہوٹل سمیت اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغا 18 اپریل سے ہوگا۔

پی ایس ایل چھوڑنے والے پولارڈ کی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کی تصاویر وائرل

عامر، سلمان اور شاہ رخ خان کی اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل

بھارت کے سیاحتی دورے پر آئی ہسپانوی خاتون کا ریپ، 4 افراد گرفتار