پاکستان

کراچی: ٹارگیٹڈ آپریشن میں 30 گرفتاریاں

کراچی میں امن وامان کے لیے رینجرز اور پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تیس ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی: کراچی میں امن وامان کے لیے رینجرز اور پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائیاں جاری ہیں جہاں مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران بھتہ خوروں سمیت تیس ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ایس ایس پی سینٹرل کی خصوصی ٹیم نے سیاسی جماعت کے دفترپرچھاپہ مار کر اسلحہ برآمد کرنیکا کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹارگٹڈ آپریشن نصیر آباد، پپری، غفور بستی، مہران ٹاؤن، داؤد گوٹھ، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی بلال کالونی، غریب آباد ، سی ویو، گارڈن  اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں اور لیاری گینگ وار سے ہے۔

اس سے قبل ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کی خصوصی ٹیم نے سیاسی جماعت کےدفتر پر چھاپہ مارا اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اسلحہ رکھنے کا مقدمہ سیاسی جماعت کےعلاقائی عہدیدار کیخلاف درج کر لیا ہے ۔