پاکستان

لاہور: گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ قاتل شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

ملزم بلال نے ایک دن جھگڑے کے بعد اپنی بیوی راحت بی بی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا جو تین کمسن بچوں کی ماں تھی۔

سبزہ زار پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائے گی۔