Live Election 2024

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا لاہور میں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور میں احتجاج شروع کر دیا۔ نمائندہ ڈان نیوز...

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لاہور میں احتجاج شروع کر دیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان بشمول انصاف لائرز فورم لاہور ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوئے۔

اسی طرح، پارٹی کارکنان جی پی او چوک پر بھی احتجاج کررہے ہیں، جس میں وکلا بھی شامل ہوں گے۔

جی پی او چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ واٹر کینن بھی موجود ہے۔