سعودی عرب کا ماہِ رمضان میں مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان
سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پرپابندی عائد کرنے کاحکم جاری کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے ماہِ رمضان کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امورنے مساجد کے اندرافطارپرپابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان سے قبل مساجد میں افطار پرپابندی عائد کرنے کاحکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہوکر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
امام اور مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔