پاکستان

لوئر دیر: مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق

مسلسل 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا، ملبے تلے پھنسے 4 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِرگیا، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ملبے تلے پھنسے 4 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے، جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں 2 اراکین سندھ اسمبلی کی شرکت نے ’الجھن‘ پیدا کردی

اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ چومنے کی جگن کاظمی کی تصویر وائرل

رشی سوناک نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو شدت پسند قرار دے دیا