پاکستان

درخواست ضمانت کا معاملہ: آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے آئندہ سماعت پر حاضری کاحکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 ،بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔

وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک حاضری اور بشریٰ بی بی کی پروڈکشن کے آرڈر ہوئے تھے۔

وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدالت پیشی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرائے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ویڈیولنک پر حاضری کرانے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے ہدایت دی کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملزمان کی ویڈیو لنک حاضری کو یقینی بنائیں۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

کراچی: بارش کی پیشگوئی، وزیراعلیٰ سندھ نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر نے حلف اٹھا لیا

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی