Live Election 2024

مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں چار جماعتی اتحاد کا احتجاج

مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے مبینہ دھاندلی کے خلاف میٹروپولیٹن...

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مبینہ دھاندلی کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹیاور پشتونخوا نیشنل پارٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی۔

تاہم پولیس نے جی پی او چوک پر کنٹینرز لگا کر مظاہرین کو روک دیا، مظاہرین نے جی پی او چوک پر دھرنا دے دیا ہے۔