Live Election 2024
مریم نواز کا بطور پہلی خاتون وزیر اعلی انتخاب: خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
مریم نوازکی بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی
مریم نوازکی بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں۔
اس میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ ایوان پر امید ہے کہ مریم نوازکے منتخب ہونے سے پنجاب کی خواتین سیاسی، سماجی، معاشی و قانونی طور پر مضبوط و خودمختار بنیں گی۔