کھیل

پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، سید سلطان شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

یوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش نے پہلے ہی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں، تاہم آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب بھارت کو خواتین بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو دسمبر 2025 میں ہونے والا ہے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیدی

سری لنکن بلائنڈ کرکٹ کو این او سی اجرا میں تاخیر، ٹرائینگولر سیریز ختم، پاک بھارت میچز کا فیصلہ

پہلا ٹی 20 میچ: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی