لائف اسٹائل

ہسپتال کے بسترسے تصاویر شیئر کرنے پر یشما گل کے مداح پریشان

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کے میڈیکل پراسیجر سے گزریں اور انہیں کیا بیماری یا پیچیدگی لاحق ہے؟

ماڈل و اداکارہ یشماگل نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہسپتال کے بستر سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ خیریت سے ہیں اور ان کا میڈیکل پراسیجر مکمل ہوگیا۔

یشماگل نے میڈیکل پراسیجر مکمل ہونے سے قبل انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ وہ اپنی صحت کے لیے ایک چھوٹے میڈیکل پراسیجر سے گزریں گی، اس لیے مداح ان کی خیریت کے لیے دعائیں کریں۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس طرح کے میڈیکل پراسیجر سے کیوں گزریں گی؟ انہیں کیا بیماری یا پیچیدگی لاحق ہے؟

تاہم ان کی جانب سے ہسپتال کے بستر سے شیئر کی گئی تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کا چھوٹا آپریشن یا پھر بائیوپسی وغیرہ کا کوئی پراسیجر کیا گیا ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

بائیوپسی کا پراسیجر اس وقت ہوتا ہے جب کسی شخص میں کوئی غدود یا جسم کے کسی حصے میں مشکوک زخم ہوتا ہے اور ڈاکٹرز اس غدود یا جسم کے متاثر حصے سے کچھ ٹکڑا نکال کر اسے مزید تفتیش کے لیے لیبارٹری بھیجتے ہیں۔

یشما گل نے واضح نہیں کیا کہ ان کا کس طرح کا میڈیکل پراسیجر مکمل کیا گیا، تاہم ان کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ان کے مداح پریشان دکھائی دیے، ساتھ ہی مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

ان کے میڈیکل پراسیجر کی تصاویر دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ نے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کرائی ہوگی۔

ڈپریشن میں تھی تو خودکشی کرنے کا سوچا تھا، یشما گل

'آزمائش' میں خودکشی کے سین کے حق میں نہیں تھی، ٹیم کا دباؤ تھا، یشما گل

خواتین کے لباس پر تنقید کرنے والے خود بھی ان جیسا لباس پہنتے ہیں، یشما گل