پاکستان

راولپنڈی: ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا ملزم قتل

سخت سیکیورٹی کے باوجود شہری با آسانی اسلحہ لیکر کچہری میں داخل ہو گیا اور کچہری میں پیشی پر لائے گئے ملزم پر فائرنگ کردی۔

راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت میں گھس کر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے پیشی پر آیا ملزم جاں بحق ہوگیا

’ڈان نیوز ’ کے مطابق پیشی پر آئے ملزم کو 6 گولیاں لگی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا, پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

وکلا نے مسلح شخص کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے اور فائرنگ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، واقعے کے بعد پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کردیا

پی ایس ایل 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب

22 سال کے لڑکے آج بھی مجھے شادی کیلئے پروپوز کرتے ہیں، صبا فیصل