پاکستان

ایف پی سی سی آئی نے کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ چارجز میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور تاجروں کے درمیان پورٹ چارجز میں اضافے پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔

کراچی پورٹ پر کارگو ہینڈلنگ چارجز میں 200 فیصد اضافے کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے مسترد کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور تاجروں کے درمیان پورٹ چارجز میں اضافے پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب مگوں نے کہا کہ تاجروں کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں عدالت جانےکا بھی عندیہ دیا۔

تاجر نمائندوں نے سوال کیا کہ ریٹ کس ریگولیٹر کی منظوری سے بڑھائے گئے، جبکہ سی ای او گیٹ وے ٹرمینل کا مؤقف ہے کہ پورٹ کے ترقیاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے کارگو ہینڈلنگ چارجز میں اضافہ کیا گیا۔

پورٹ چارجز 150 روپے میٹرک ٹن سے بڑھا کر 480 روپے میٹرک ٹن کر دیے گئے ہیں۔