Live Election 2024
ماضی میں جب عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوا تو ملک دو ٹکڑے ہوا، سراج الحق
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جمہوریت بچاؤ کانفرنس سے خطاب آج ہم سب یہاں جمہوریت کے فروغ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،...
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ماضی میں جب عوام کی رائے کا احترام نہیں ہوا تو ملک دو ٹکڑے ہوا ہے۔
اسلام آباد میں جمہوریت بچاؤ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سب یہاں جمہوریت کے فروغ کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، 8 فروری کوعوام نے ووٹ دیے مگر نتیجہ ان کی خواہشات پر مبنی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ رہی سہی جمہوریت 8 فروری کے عام انتخابات میں بہہ گئی ہے، یہ مسئلہ ایک سیاسی جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے، عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا۔
سراج الحق نے سوال کیا کہ پہلے سے اگر تقسیم کا فارمولہ موجود تھا تو عوام کے ساتھ مذاق کیوں کیا گیا؟