Live Election 2024

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق...

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔