مبینہ انتخابی دھاندلی: چار جماعتی اتحاد کا احتجاج کا دائرہ بلوچستان بھر میں پھیلانے کا اعلان
بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا جاری تھا۔
کوئٹہ میں چار جماعتی اتحاد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے 17 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے اور احتجاج کا دائرہ بلوچستان بھر میں پھیلانے کا اعلان کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد ڈی سی آفس کے سامنے انسکمب روڈ پر ٹریفک بحال کردی گئی۔
بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا جاری تھا۔
بی این پی کے رہنما غلام نبی مری نے کہا کہ 17 روز دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا، کسی نے بات نہیں سنی، اب شہر میں دھرنا ختم کرکے صوبے میں احتجاج کو وسعت دیں گے اور بلوچستان بھر میں ریلیاں، دھرنے اور احتجاجی جلسے کیے جائیں گے۔