پاکستان

سجاول: بیرک کی کھڑکی توڑ کر 3 قیدی فرار، ڈیوٹی پر مامور عملہ معطل

واقعے کی انکوائری کے بعد ملوث جیل عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایس ایس پی سجاول

صوبہ سندھ کے ضلع سجاول میں جوڈیشل سب جیل سے تین قیدی بیرک کی کھڑکی توڑ کر فرار ہوگئے جب کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سجاول نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور عملے کو معطل کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فرار قیدی منشیات اور چوری کے مقدمات میں جوڈیشل سب جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔

جیل انتظامیہ نے بیرکوں کا جائزہ لیا تو قیدی غائب پائےگئے، فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ایس ایس پی سجاول کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری کے بعد ملوث جیل عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی

لاہور قلندرز کو دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل سے باہر