لائف اسٹائل

ماورا حسین کی راحت فتح پر بنائے گئے پیروڈی گانے کی ویڈیو وائرل

ماورا حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی گلوکار کی جانب سے بنائی گئی پیروڈی گانے پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

اداکارہ ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی خان پر بھارتی گلوکار و موسیقار یش راج مکھاٹے کی جانب سے بنائے گئے گانے کو گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ماورا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھارتی گلوکار کی جانب سے بنائی گئی پیروڈی گانے پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں اداکارہ کو گاڑی میں پیروڈی گانے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماورا حسین کی جانب سے راحت فتح علی خان کے ڈائلاگز پر بنائی گئی پیروڈی ویڈیو پر پرفارمنس کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور اداکارہ کی تعریفیں کیں۔

ماورا حسین نے جس پیروڈی گانے پر پرفارمنس کی، اسے کچھ دن قبل بھارتی گلوکار یش راج مکھاٹے نے تیار کرکے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا۔

یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان کی تقریب میں صارفین سے خطاب کرنے کے الفاظ پر پیروڈی گانا بنایا تھا۔

یش راج مکھاٹے نے راحت فتح علی خان پر اس وقت پیروڈی گانا بنایا جب کہ کچھ ہی ہفتے قبل گلوکار کی اپنے ملازم اور شاگرد کو مارنے کی ویڈیو کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی بھی مانگی تھی۔

راحت فتح علی خان نے ملازم اور شاگرد پر تشدد کرنے پر معافی مانگتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ان کے مرشد کے پڑھے ہوئے پانی کی بوتل غائب کردی تھی، جس پر انہیں غصہ آگیا تھا اور انہوں نے ان پر تشدد کیا جو کہ نہیں کرنا چاہئیے تھا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ ویڈیو بہت پرانی ہے اور اسے سازش کے تحت اب وائرل کیا گیا۔

راحت فتح علی خان کی ملازم کو پیٹنے کی ویڈیو وائرل، گلوکار نے معافی مانگ لی

لوگ مذاق سمجھ رہے ہیں لیکن بوتل میں واقعی مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، راحت فتح علی خان

بادشاہ چارلس سوم کی فلاحی تنظیم نے راحت فتح علی خان سے راہیں جدا کرلیں