چین: عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
آگ عمارت کی پہلی منزل سے لگی، جہاں الیکٹرک بائک کو ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔
چین کے شہر نانجنگ میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈل پر شیئر کی گئی فوٹیج میں نانجنگ شہر میں ایک فلک بوس عمارت میں آگ نے کئی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں دھواں اور آگ کے شعلے دکھائی دیے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ آگ عمارت کی پہلی منزل سے لگی، جہاں الیکٹرک بائک کو ذخیرہ کیا جا رہا تھا، لیکن آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی۔
حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروس کے عملے کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 40 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
آگ پر قابو پانے کے لیے 25 فائر انجن اور 130 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔
واقعے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔