پاکستان

تین تلوار پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کا کیس، خرم شیر زمان و دیگر کی ضمانت میں توثیق

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خرم شیر زمان، جمال صدیقی سمیت 100 سے زائد کارکنان کی ضمانت میں توثیق کی ہے۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تین تلوار پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس پر حملے کے کیس میں خرم شیر زمان، جمال صدیقی سمیت 100 سے زائد کارکنان کی ضمانت میں توثیق کردی۔

ڈان نیوز کےمطابق عدالت نے ملزمان کی 50، 50 ہزار روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔

ملزمان کے خلاف فرئیر تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر ہنگامہ آرائی ،پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو کراچی میں تین تلوار پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم کا مقدمہ صوبائی قیادت سمیت 131 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق فریئر تھانے میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی، ہنگامہ آرائی، بلوہ اور لوٹ مارکی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان سوشل میڈیا پر ایک دو روز سے پرتشدد احتجاج کے لیے تیاری کر رہے تھے، ان کے پاس ریلی یا جلسے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔

پولیس نے انہیں ٹریفک اور دیگر معاملات میں خلل ڈالنے سے منع کیا لیکن انہوں نے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا۔

مقدمے میں درجن سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو زخمی کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر، توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی، جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

حکومت نے مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 6.3 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے لیے