Live Election 2024

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لاہور میں سینئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں انتخابات کے بعد باہمی تعاون و اشتراک کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی شریک تھے۔