لائف اسٹائل

میری بیٹی کی شادی نہیں ہو رہی، عفت عمر کی وضاحت

اداکارہ گزشتہ ہفتے سے انسٹاگرام پر شادی کی تقریبات کے دوران اپنی ڈانس ویڈیوز شیئر کرتی دکھائی دیں، جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے واضح کیا ہے شادی کی تقریبات میں وائرل ہونے والی ان کی ڈانس ویڈیوز ان کی بیٹی کی شادی کی نہیں، ان کی بیٹی شادی نہیں کر رہیں۔

گزشتہ ہفتے سے عفت عمر کی مختلف ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں انہیں مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا گیا۔

اگرچہ عفت عمر نے ڈانس ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ ان کے خاندان کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کی شادی ہے یا کسی اور کی؟

ان کی جانب سے شادی تقریبات میں مختلف گانوں پر رقص کیے جانے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی بیٹی کی شادی ہو رہی ہے۔

بیٹی کی شادی کی افواہیں ہونے کے بعد عفت عمر نے انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کی بیٹی کی نہیں بلکہ بھانجی یا بھتیجی کی شادی ہو رہی ہے۔

عفت عمر نے انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی نہیں ہو رہی، تقریبات ان کی بھانجی یا بھتیجی کی شادی کی ہیں۔

ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ بھانجی بھی ان کے لیے بیٹی کی ہی طرح ہیں۔

عفت عمر کی جانب سے وضاحت کیے جانے پر صارفین نے ان کی تعریفیں کیں، تاہم بعض افراد نے منفی کمنٹس کرتے ہوئے ان پر طنز بھی کی، جنہیں اداکارہ نے کرارا جواب دیا۔

عفت عمر نے واضح نہیں کیا کہ ان کی بھانجی یا بھتیجی کی شادی کن سے ہو رہی ہے، تاہم واضح کیا کہ ان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں نہیں بندھ رہیں۔

میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا تنقید کرنے والوں کو جواب

میرا وقت ختم ہوچکا، دوسروں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہوں، عفت عمر

بوڑھے ہونے میں کوئی برائی نہیں، عفت عمر