Live Election 2024
اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا، سابق کمشنر راولپنڈی
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا جس کا مقصد عوام...
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اپنے بیان میں چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا۔
سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اس رہنما کے مطابق اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر منصوبہ ترتیب دیاگیا اور اس سیاسی رہنما کے مطابق منصوبے کو سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا نام جان بوجھ کر شامل کیا گیا جس کا مقصد عوام میں نفرت بھڑکانا تھا اور منصوبے کے مطابق خودکشی اور پھانسی پر لٹکادو جیسے جذباتی جملے کہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آر او دھاندلی جیسے کسی بھی عمل میں ملوث نہیں تھا، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے اور قوم سے معافی مانگتا ہوں۔