Live Election 2024

ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوا، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی کیا ساکھ ہوگی؟کون اسے عزت دے گا، ہمارے لوگوں کو لالچ دےکر اپنے ساتھ ملا کر پنجاب حکومت بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں قوم کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوا، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی بالا دستی چاہتے ہیں، عوام کا حق ہے اپنی قیادت چنے۔