پاکستان

ٹیسٹ پیپر لیک ہونے کا معاملہ: سندھ پبلک سروس کمیشن نے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ تیارکرکے جمع کروائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سزا کا بھی تعین کرے گی۔

سندھ پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ میرٹ ٹیسٹ میں ’پرچہ آوٹ‘ ہونے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا تھا کہ 2 رکنی کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ تیارکرکے جمع کروائے گی۔

کمیٹی ذمہ داروں کے خلاف سزا کا بھی تعین کرے گی، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 16 کی اسامیوں کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقدہ میرٹ ٹیسٹ میں ’پرچہ آوٹ‘ ہونے کے سبب امیداوار مشتعل ہوگئے تھے جب کہ کمیشن نے بدنظمی کے سبب امتحان منسوخ کردیا تھا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اطلاع پر جامعہ این ای ڈی میں امیدوروں اور انتظامیہ کے درمیان تصادم ہوگیا تھا، انتظامیہ اور امیدواروں کے درمیان ہاتھا ہائی کے بعد پرچے بھی پھاڑ دیے گئے تھے۔

ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن نے بتایا تھا کہ پرچہ آؤٹ ہونے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور امیدواروں کی بدنظمی کی تحقیقات کی جارہی ہیں، دونوں شہروں میں ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ڈرائنگ روم میں بیٹھ کرعہدے بانٹنےتھے تو الیکشن کرانے کی کیا ضرورت تھی؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

پشاور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور

پی ایس ایل 9: بابر اعظم تیز ترین 10ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے