وہیل کی باقیات دیکھنے کیلئے غوطہ خور کی تصویرنے عالمی ایوارڈ جیت لیا
اس تصویر نے دنیا بھر میں مختلف مقامات کی 6 ہزار 500 سے زیادہ دیگر تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سمندر کے اندر وہیل کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والے غوطہ خور کی سحر انگیز تصویر نے ’انڈر واٹر فوٹوگرافر آف دی ایئر 2024‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
سویڈش فوٹوگرافر ایلکس ڈاسن کی ’وہیل بونز‘ کے عنوان سے اس تصویر نے دنیا بھر میں مختلف مقامات کی 6 ہزار 500 سے زیادہ دیگر تصاویر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ججنگ پینل کی سربراہی کرنے والے ایلکس مسٹارڈ نے کہا کہ یہ تصویر سخت ترین حالات میں لی گئی تھی کیونکہ ایک غوطہ خور گرین لینڈ کی برف کی چادر سے نیچے اتر کر وہیل کی باقیات دیکھنے گیا تھا، غوطہ خور کے سوٹ اور ٹارچ سے ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی خلائی مخلوق ہے۔
مقابلے میں جمع کروائی گئیں دیگر تصاویر یہ ہیں: