پاکستان

راجن پور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا، گرفتار دہشت گرداہم مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بنا رہا تھا، ترجمان سی ٹی ڈی

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے شہر راجن پور کی تحصیل روجھان میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا، گرفتار دہشت گرداہم مقام پر دہشت گردی کی منصوبہ بنا رہا تھا۔

خیال رہے کہ 17 فروری کو سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 164 آپریشن کیے۔

مزید کہا تھا کہ جن شہروں میں آپریشن کیے گئے ہیں، ان میں لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر معاویہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ پھر ہسپتال میں داخل

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں، انوار الحق کاکڑ

مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار مزید بڑھ گیا، ڈیزل سے فی یونٹ لاگت 45.61 روپے