پاکستان

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

10گرام سونےکی قیمت 128 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے ہو گئی۔

ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت ڈیرھ سو روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14ہزار 450 روپے ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت میں بھی 128 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 856 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 11 سو روپے اضافہ ہوگیا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 3 سو روپے ہوگئی تھی۔

دس گرام سونا 9 سو 43 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہوگیا۔

گلگت بلتستان میں شدید برفباری، بارشوں سے تباہ کن صورتحال، سیاح محصور

چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے، سینیٹر مشتاق احمد

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر