پاکستان

’تاحیات نااہلی ختم‘ سمیع اللّٰہ بلوچ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریرکردہ 53 صفحاتی تفصیلی فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی اور جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے سیاست دانوں کی تاحیات نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا 53 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میں تاحیات نااہلی کا فیصلہ ختم کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سمیع اللّٰہ بلوچ کیس میں تاحیات نااہلی کا ڈکلیئریشن دے کر آئین بدلنے کی کوشش کی، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نااہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا تصور بنیادی حقوق کی شقوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تاحیات نااہلی انتخابات لڑنے اور عوام کے ووٹ دینے کے حق سے متصادم ہے، ضیاء الحق نے مارشل لا لگا کر آرٹیکل 62 میں تاحیات نااہلی کی شق شامل کرائی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے تحریرکردہ تفصیلی فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ اور جسٹس منصور علی شاہ کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے۔

کراچی: بھٹائی آباد میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ، یو سی چیئرمین جاں بحق، 6 افراد زخمی

خیرپور سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

میری عمر میری مرضی، عفت عمر کا تنقید کرنے والوں کو جواب