Live Election 2024

خیبرپختونخوا: 60 سے زائد آزاد ارکان کا سنی اتحاد میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نومنتخب آزاد ارکان نے بیان حلفی جمع کرادیئے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے...

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 60 سے زائد نو منتخب پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد میں شمولیت کے لیے بیان حلقی جمع کروادیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان نے اسپیکر ہاؤس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں بیان حلفی جمع کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ باقی آزاد ارکان کو بھی کل صبح تک بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بیان حلفی جمع کروانے والوں میں پشاور، مردان، نوشہرہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے ارکان شامل تھے۔