کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل

پی سی بی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نگران وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کابینہ ڈویژن منتقل کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا جس کے تحت حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیے ہیں۔

فیصلے کے بعد پی سی بی کا انتظامی کنٹرول کابینہ ڈویژن کے ماتحت کردیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے باظابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پرائیویٹائزیشن کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اقدامات کی منظوری دے دی

پی ایس ایل 9: کوئٹہ کی مسلسل دوسری فتح، لاہور کو 5 وکٹوں سے شکست

جلد شادی کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اب کرتی تو ٹھیک تھا، فریال محمود