پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ 21 گریڈ کا ہے، منور علی سے سینئر افسران موجودہیں، 20 گریڈ کے افسرکی تعیناتی سینئر کی حق تلفی ہے، درخواستگزار کا مؤقف

سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری کوکالعدم قرار دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کے تقرر کے خلاف درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ 21 گریڈ کا ہے، منور علی سے سینئر افسران موجودہیں، 20 گریڈ کے افسرکی تعیناتی سینئرکی حق تلفی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ منور علی شاہ کچھ دنوں پہلے مس کنڈکٹ کے الزام میں معطل تھے، انہیں نوازنے کے لیے اس عہدے پر بحال کیاگیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب 13 اکتوبر 2023 کوڈی آئی جی جیل خانہ جات کو آئی جی جیل خانہ جات کا عارضی چارج دیا گیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں بارش نے تباہ مچادی، مختلف حادثات میں 4 افرادجاں بحق، 9 زخمی

مبینہ دھاندلی پر احتجاج، شیر افضل مروت، شعیب شاہین و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

انڈسٹری میں بُرے کام آفر ہو رہے، نہیں چاہتا بیٹا اداکاری کرے، یاسر حسین