پاکستان

سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو تعینات کیا گیا ہے، وزارت قانون و انصاف نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے احتساب عدالت کے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قبل ازیں محمد بشیر احتساب عدالت کے جج کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے، تاہم ان کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جج محمد بشیر بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرچکے ہیں، وہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024 کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ جج ناصر جاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

’درخواست دائر کرکے غائب ہوجاتے ہیں، ایسا مذاق نہیں چلے گا‘، سپریم کورٹ کا درخواست گزار کو پیش کرنے کا حکم

کوئٹہ کیخلاف میچ کے دوران محمد عامر کے باؤنسر پر بابراعظم نے کیا کہا تھا؟

پاپوا نیو گنی میں قبائل کے درمیان تصادم، 64 افراد ہلاک