Live Election 2024
عمران خان سے ملاقات کیلئے علی امین گنڈاپور آج درخواست دائر کریں گے
پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امید ہے کل پرسوں عمران خان سے ملنے کے لیے وقت مل جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے سیاسی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر بات چیت کرنی ہے، تمام کابینہ ارکان کی سی ویز بھی بانی پی ٹی آئی کو دینی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ ارکان کے انتخاب کے لیے میں اپنی رائے سے بھی عمران خان کو آگاہ کروں گا، کس جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا ہے؟ اُن کی رائے لینے کے لیے ملاقات ضروری ہے۔