سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج ہوگا، 24 نکاتی ایجنڈا جاری
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں 3 نجی یونیورسٹیوں کے قیام کے بل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ملک کے ایوان بالا سینیٹ کا الوداعی اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگاجس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
3 نجی یونیورسٹیوں کےقیام کے بل کو سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسکے علاوہ اجلاس میں سینیٹر دلاور خان منرل ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔
اجلاس میں فوجداری قوانین میں ترامیم اور پاکستان بیت المال ایکٹ میں مزید ترامیم کے بلز پیش ہوں گے، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش ہوں گے۔
ایجنڈے کے مطابق سینیٹر عبدالقادر ایم فل اور پی ایچ ڈی لیول کے نصاب کو اپ گریڈ کرنے کی قرارداد پیش کریں گے۔