کھیل

21 سال بعد یورپی ہاکی کلب کی پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

21 سال بعد کوئی یورپی کلب پاکستان آیا ہے، ڈچ کلب کی آمد انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد دے گی، خواجہ جنید

21 سال بعد یورپی ہاکی کلپ پاکستان پہنچ گیا ہے، ڈچ کلب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کے درمیان 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ہاکی اولمپئن خواجہ جنید، جنید چٹھہ، مسعود الرحمٰن اور ایچ ای سی کے آفیشلز نے ڈچ کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

19 اور 21 فروری کو لاہور کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ڈچ کلب اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ٹیلنٹ ہنٹ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، تیسرے میچ کی میزبانی 23 فروری کو اسلام آباد کرے گا۔

مہمان دستے کے چیف ڈی مشن طاہر شاہ، مینجر ٹن لنگ ہیسجن ہیں، ریفری پیٹرک ملر بھی ڈچ کلب کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں۔

ڈچ کپتان روبن کٹیر نے کہا کہ پہلی بار پاکستان آنے کی بہت خوشی ہے، ہاکی کے فروغ میں پاکستان کا نمایاں کردار رہا یے۔

ڈچ ہاکی کلب کا پاکستان میں آنے کا مقصد ہاکی میں بین الاقوامی سرگرمیاں بحال کرنا ہے اور پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا ہے۔

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آج سے آغاز، افتتاحی میچ میں قلندرز اور یونائیٹڈ مدمقابل

پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کامیاب

پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی رنگارنگ افتتاحی تقریب