Live Election 2024

نئے کمشنر راولپنڈی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الزامات مسترد کردیے

راولپنڈی کے نئے کمشنر سیف انور نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔ حکومت پنجاب نے عام...

راولپنڈی کے نئے کمشنر سیف انور نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔

حکومت پنجاب نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ کردیا ہے اور ان کی جگہ ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

سیف انور نے چارج سنبھالتے ہی ڈی آر اوز کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور اس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں راولپنڈی کے نئے کمشنر نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔

راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز نے بھی الیکشن کمیشن سے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔