Live Election 2024
الیکشن کمیشن کی کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تردید
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔ الیکشن...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات کی تردید کردی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معمالے کی جلد از جلد انکوائری کرائی جائے گی۔