پاکستان

گجرات: جرم چھپانے کیلئے شاگرد کے قتل میں ملوث استاد فرار، 2 ملزمان گرفتار

بیٹے نے قاری ایوب کو دوسرے لڑکے سے غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا تھا، اپنا جرم چھپانے کیلیے استاد نے میرے بیٹے کو قتل کیا، والدہ

گجرات پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، مرکزی ملزم قاری ایوب لڑکے کا استاد تھا جوکہ تاحال مفرور ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، استاد قاری ایوب نے جرم چھپانے کے لیے مبینہ طور پر شاگرد کو زہر دے کر قتل کر دیا تھا۔

بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مقتول بیٹے نے استاد کو دوسرے لڑکے سے غیراخلاقی حرکت کرتے دیکھا تھا، اپنا جرم چھپانے کیلیے استاد نے بیٹے کو قتل کیا۔

تھانہ ککرالی پولیس نے مقتول لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں استاد سمیت 3 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم قاری ایوب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مخلوط حکومت کے قیام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی آزاد اراکین اسمبلی کو راغب کرنے کی کوششیں تیز

کی بورڈز پر بیت الخلا سے زیادہ بیکٹیریاز ہونے کا انکشاف

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید