پاکستان

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور میں خفیہ اطلاعات پر 164 آپریشن کیے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 164 آپریشن کیے۔

مزید بتایا کہ جن شہروں میں آپریشن کیے گئے ہیں، ان میں لاہور، منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر معاویہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

پیپلزپارٹی نے وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کیلئے پنجاب سیٹ اپ میں حصہ مانگ لیا

مریدکے: جی ٹی روڈ پر کار اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جاں بحق