پاکستان

بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت

گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی، اس سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، اعلامیہ

ماڑی پیٹرولیم نے بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ماری پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گیس دریافت کرنے کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری 2024 کو ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان سے گیس دریافت کرلی تھی۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں شیوا 2 کنویں کی کھدائی کے دوران گیس دریافت کی گئی، شیوا 2 کنویں سے تقریبا 6 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی ، کنویں کی کھدائی 4 ہزار 577 میٹر تک ہوئی تھی، نئی دریافت سے ملک میں گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔

محمد حفیظ نے عہدے میں توسیع نہ دینے کی وجہ نئے چیئرمین کی تقرری کو قرار دے دیا

میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ ریلیز

شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع