کھیل

مفت ٹکٹس کا سلسلہ بند ہونے پر حسن علی نے کیا کہا؟

حسن علی نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ مفت ٹکٹس پر انحصار نہ کریں اور اس کے بجائے خود جاکر ٹکٹ خریدیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فاسٹ باؤلر حسن علی نے شائقین واضح پیغام دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے جسے کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کرکٹ شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ مفت ٹکٹس پر انحصار نہ کریں اور اس کے بجائے خود جاکر ٹکٹ خریدیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں. ٹکٹس ٹی سی ایس پر دستیاب ہیں، اپنے اپنے ٹکٹس خود جا کر خریدیں، شکریہ‘۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

افتتاحی تقریب کے دوران گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ کے علاوہ نوری اور عارف لوہار پرفارم کریں گے جب کہ لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہوگا۔

تقریب کا آغاز شام ساڑھے 6 بجے ہوگا جبکہ اسٹیڈیم کے گیٹ شائقین کرکٹ کے لیے ساڑھے 3 بجے کھولے جائیں گے۔

پی ایس ایل 9 کیلئے کراچی کنگز کا اسکواڈ

جیمز ونس، حسن علی، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، تبریز شمسی، میر حمزہ، محمد اخلاق، عرفان خان، محمد نواز، کیرون پولارڈ، ڈینیئل سامس، ٹم سیفرٹ، محمد عامر خان، انور علی، عرفات منہاس، سراج الدین، سعد بیگ، جیمی اوورٹن، زاہد محمود (زاہد محمود کا متبادل)، لیوس ڈو پلوئے، محمد روہید

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

نسیم اپنے بھائیوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل کرنے سے منع کررہے تھے، شاداب خان

نسیم شاہ نے ’کالی کالی زلفوں کے‘ گنگنا کر شائقین کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل