پاکستان

کراچی، حیدرآباد کے بعد سکھر میں بھی میئرکی سربراہی میں واٹر بورڈ تشکیل

میئر کی عدم موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر 16 رکنی سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

پانی کے مسئلے کے حل کے لیے نگران سندھ حکومت نے منتخب میئرکی سربراہی میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ تشکیل دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی کے بعد سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں سکھر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بورڈ قائم کردیاگیا۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کے نوٹی فیکشن کے مطابق میئر سکھر کی سربراہی میں 16 رکنی سکھر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں 9 سرکاری اور 7 غیرسرکاری ممبران شامل ہوں گے۔

میئر کی عدم موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر سکھر میٹروپولیٹن کارپوریشن اس بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

سیکریٹری خزانہ اور منصوبہ بندی وترقیات کے نامزد گریڈ انیس کے 2 افسربھی بورڈ کے ممبر ہوں گے ۔

پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی 24 مقدمات میں راہداری، حفاظتی ضمانتیں منظور

کپل شرما نے یوٹیوبر نادر علی کیساتھ پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا