پاکستان

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال

سراج الحق کا مؤقف اصولی ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رابطہ کروں گا، لطیف کھوسہ کی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے، ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ پی ٹی ائی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے بھی رابطہ کیا ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے جس پر قیصر شریف نے جواب دیا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتادیں گے۔

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کونسے فنکار جلوہ بکھریں گے؟ تفصیلات آگئیں

عمران عباس کے بعد کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ