کراچی: ہسپتال میں ہونیوالے سلنڈردھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد3 ہوگئی
سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں 6 دن قبل ہونیوالے دھماکے میں جھلسنے والا 27 سالہ سینیٹری ورکر مہیش پیٹل ہسپتال میں دم توڑگیا۔
کراچی کے سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں ہونیوالے سلنڈر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں 6 دن قبل ہونیوالے دھماکے میں جھلسنے والا 27 سالہ سینیٹری ورکر مہیش پیٹل ہسپتال میں دم توڑگیا۔
سلنڈردھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک اور زخمی شہری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔