پاکستان

انتخابات 2024 کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 19 فروری بروز پیر درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ درخواست 4 روز قبل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، درخواست علی خان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا تھا۔

اس میں استدعا کی گئی کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیے جائیں اور 8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے اور دھاندلی، الیکشن فراڈ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات دئیے جائیں۔

اتحادیوں کے درمیان ’پاور شیئرنگ فارمولا‘ آج سامنے آنے کا امکان

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کونسے فنکار جلوہ بکھریں گے؟ تفصیلات آگئیں

عمران عباس کے بعد کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ