پاکستان

بلوچستان: این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ

دونوں حلقوں کے تمام 7 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی احساس قرار دیا گیا تھا، تمام پولنگ اسٹشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ ہوئی۔

’ڈان نیوز ’ کے مطابق ضلع کوہلو کے این اے 253 اور پی بی 9 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں پر ری پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

دونوں حلقوں میں 8 ہزار 2 سو 63 رجسٹرڈ ووٹرز تھے، حلقے کے تمام 7 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی احساس قرار دیا گیا ہے۔

تمام پولنگ اسٹشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، سیکیورٹی خدشات کے باعث 8 فروری کو ان سات پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل نہ ہوسکا تھا۔

این اے 253 سے آزاد امیدوار میاں خان بگٹی جبکہ پی بی 9 سے پیپلزپارٹی کے میر نصیب اللہ مری کامیاب ہوئے تھے۔

پورن اسٹار کو خفیہ ادائیگی، ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمہ 25 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کونسے فنکار جلوہ بکھریں گے؟ تفصیلات آگئیں

عمران عباس کے بعد کنزہ ہاشمی بھی بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ