پاکستان

پی ٹی آئی کی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز سے رابطے کی تردید

پی ٹی آئی پی سے حکومت سازی پر کوئی رابطہ نہیں ہوا، کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پرویز خٹک کی جماعت سے رابطے کا ارادہ نہیں ، صدر پی ٹی آئی پشاور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک کی قیادت میں بننے والی پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) سےرابطے کی تردید کردی۔

صدر پی ٹی آئی پشاور نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سےحکومت سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

ارباب شیر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی پی سے حکومت سازی پرکوئی رابطہ نہیں ہوا، کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی پی سے رابطے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ان رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق شوہر کی بیٹی کو پیار دینے پر سائرہ یوسف کی تعریفیں

پی ایس ایل: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس: فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی