پاکستان

اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں 9.03 فیصد کمی کا اعلان

اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے مقابلے جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.81 فیصد تک کمی کی تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 9.30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اوگرا نے یکم فروری سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.20 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، جنوری میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.69 اور سوئی سدرن کے سسٹم پر 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے مقابلے جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.81 فیصد تک کمی کی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا

ہتک عزت کیس: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 9 میں کون سی ٹیم کتنی مضبوط؟