پشاور: 13 صوبائی، 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر نتائج کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج
پشاور ہائی کورٹ میں 13 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر نتائج کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد سماعت کریں گے، پشاور ہائی کورٹ میں 13 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کے حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 72، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 75 کے نتائج روکنے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ پی کے 78، پی کے 79، پی کے 80 اور پی کے 82 نتائج کو بھی آزاد امیدواروں نے چیلنج کیا ہے۔
پی کے 95 کرم کے نتائج کو آزاد امیدوار عمران خان نے چیلنج کیا ہے، اسی طرح پی کے 30 شانگلہ، پی کے 20 اور 21 باجوڑ، بنوں کے حلقے 101 اور 102 نتائج کے خلاف بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 11 شانگلہ، این اے 28 پشاور، این اے 40 وزیرستان کے نتائج کے خلاف بھی عدالت کو درخواست دی گئی ہے۔